اس وقت ملک کو متبادل ایجنڈے کی ضرورت ہے، سیاسی محاذوں یا سیاسی تنظیم نو کی نہیں: تلنگانہ کے وزیراعلی کا چندر شیکھر راؤ کا اظہار خیال

   

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے صدر اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کو سیاسی محاذوں یا سیاسی تنظیم نو کی نہیں بلکہ ایک متبادل ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک “نئی سیاسی قوت” کے ابھرنے پر زور دیا، جس میں ان کی پارٹی ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں راؤ نے کہا کہ انہوں نے بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنماؤں کو مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کو ہٹانے کے خیال سے انکار کر دیا تھا کیونکہ عوام کی فلاح و بہبود کہیں زیادہ ضروری ہے۔