تل ابیب : اسرائیل مسلح افواج کے 830 اراکین نے، ملک بھر میں وسیع پیمانے کے احتجاجی مظاہروں کا سبب بننے والی عدالتی اصلاحات کے خلاف ردعمل کے لئے، استعفے دے دیئے ہیں۔اسرئیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کے مطابق اسرائیل ایئر فورس سے 260 سے زائد پائلٹوں سمیت تقریباً 830 فوجیوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل فوجی ریڈیو سے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ فوجیوں کی فرائض سے دستبرداری فوج کے اثر و نفوذ کے لئے خطرہ ہے۔اسرائیل مسلح افوج کے سربراہ ہرزی ہالیوی نے حکومت کی متنازع اصلاحات کے خلاف احتجاج کے لئے رضا کارانہ شکل میں فوجی خدمات سے دستبردار ہونے والے ریزرو فوجیوں کے لئے کھْلا مراسلہ جاری کیا ہے۔کل جاری کئے گئے اس مراسلے میں انہوں نے فرائض چھوڑنے والے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہیکہ ” اگر ہم ایک مضبوط اور متحد فوج نہیں ہیں، اگر ہماری بہترین ترجیح فوجی خدمات سے دستبرداری ہے تو ہم اس علاقے میں بحیثیت ملک اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتے”۔
