اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ

   

یروشلم: اسرائیل میں متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاج میں تقریباً 260,000 لوگوں نے حصہ لیا۔ دی ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل 11 ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز دارالحکومت تل ابیب میں تقریباً 1 لاکھ 75 ہزار مظاہرین جمع ہوئے ، جبکہ دیگر شہروں میں 85 ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔ صرف یروشلم میں ہی تقریباً 10000 مظاہرین صدارتی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے ۔ شمالی اسرائیل میں پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا، وہیں تل ابیب میں ایلون ہائی وے کو بلاک کرنے کی کوشش کے دوران متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔