بیروت: لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی اسرائیل سے نقل مکانی پر مجبور ہونے والے اسرائیلیوں کے اس وقت گھروں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک غزہ کے فلسطینی اپنے گھروں کو واپس نہیں چلے جاتے۔ حسن نصراللہ نے یہ بات ایک ٹی وی خطاب کے دوران کہی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہیکہ وہ اسرائیل میں حزب اللہ کی راکٹ بازی اور حملوں کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہونے والے اسرائیلیوں کو نئے تعلیمی سال کے شروع میں واپس اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دینے کیلئے چاہے گا کہ سفارتی سطح پر کوشش ہو۔