کویت سٹی ۔ کویتی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق غنیم نے عالمی برادری کی جانب سے دنیا میں جاری تنازعات کے حوالے سے دوہرا معیار اپنانے کی پالیسی ختم کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں عالمی پارلیمانی یونین (آئی پی یو) سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں آئی پی یو کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزوق غنیم کا کہنا تھا کہ کویت ہر قسم کے قبضے کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی وفد کو آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے جو چند دن پہلے شروع ہوئی ہے،جب کہ اسرائیلی مندوبین کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا ، جن کی حکومت 60 سال سے زیادہ عرصے سے فلسطین پر قابض ہے۔ یہ ایک دوہرا معیار ہے جس کی آئی پی یو میں کوئی گنجایش نہیں ہے۔ کویت کے 37 قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معمول کے معاہدے کو مسترد کر دے۔