اسرائیل کو نہیں بخشا جائے گا:ایران

   

تہران، 10 جولائی (یو این آئی) ایران کا کہنا ہے کہ اگر انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اسرائیل کو نہیں بخشا جائے گا۔سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا اور اسرائیل کو بخشا نہیں جائے گا۔ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذولغدر نے جمعہ کے روز یہ انتباہ جاری کیا جب حالیہ حملوں کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے ۔سفارتی کوششیں متوازی طور پر جاری ہیں۔نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ قطر مزید کشیدگی کو روکنے اور مواصلاتی ذرائع کو کھلا رکھنے کی کوشش میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثی کر رہا ہے ۔