اسرائیل کی لبنانی علاقہ کو ضم کرنے کی کوششسرحد پر سخت کشیدگی

   

تل ابیب: اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سرحد پر واقع گاؤں کو ساتھ ملانے کی کوشش پر دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔اسرائیلی اقدام کے بعد غجر، شیبا فارمز اور کے فرچوبا کے علاقوں پر ایک گھنٹے شیلنگ ہوتی رہی۔لبنان میں موجود اقوام متحدہ کی امن فورس نے فوری طور تمام فریقوں سے رابطہ کر کے زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے صورت حال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہو۔لبنان کے ریٹائرڈ جنرل عبدالرحمان چیہیتلی نے میڈیا سے کہا کہ ’یہ صورتحال حیران کن نہیں ہے اس میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔‘ریٹائرڈ جنرل عبدالرحمان چہیتلی اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود کی حدبندی کیلئے مذاکرات کے موقع پر لبنانی وفد کی قیادت کر چکے ہیں اور 2007 اور 2013 میں بھی غجر پر اسرائیلی قبضے کی کوششوں سے بھی نمٹ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل نے ایک غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی اور جو کچھ لبنان کی طرف گولہ باری فطری ردعمل تھا۔