اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو کویڈ کی زد میں آنے کے بعد قرنطین میں

,

   

تل ابیب۔اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے اس وقت خود کو قرنطین میں کردیا جب وہ کروناوائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے والے ایک فرد سے رابطے میں ائے تھے‘ وزیر اعظم کے دفتر نے یہ جانکار ی دی ہے۔

پیر کے روز مذکورہ دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے زنہو نیوز ایجنسی نے کہاکہ ”وبائی جانچ کے پیش نظر مذکورہ وزیراعظم جمعہ کے روز تک الگ تھلگ رہی کیونکہ ان کی جانچ میں مثبت پائے جانے والے مریض سے ملاقات ہوئی تھی“۔

مذکورہ دفتر نے کہاکہ نتن یاہو کی اتوار اور پیر کے روز کویڈ19کی جانچ ہوئی تھی جس میں انہیں منفی پایاگیاہے۔


تیسری مرتبہ نتن یاہو قرنطین میں
وباء سے متاثرہ لوگوں سے رابطہ میں آنے ے بعدتیسری مرتبہ مذکورہ 71سالہ وزیراعظم قرنطین میں آگئے ہیں۔کویڈ19کے مریضوں سے رابطہ میں آنے کے بعد اپریل کے ایک ہی ہفتہ میں دو مرتبہ وہ الگ تھلگ رہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اسرائیل وزرات صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے بموجب اسرائیل میں وباء کے پھیلنے میں ایک تبدیلی ائی ہے‘358293مریضوں کا علاج کیاگیاہے‘ اور3003اموات ہوئے ہیں۔