اسرائیلی فوج کا غزہ پر حملہ، میئر سمیت 9 افراد جاں بحق

   

غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر شہریوں کو نشانہ بنایا۔دیر بیلہ میں سٹی ہال کو نشانہ بنایا گیا اس حملے میں میئر دیاب الجرو کے علاوہ 9 فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔الجرو7اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے چوتھے میئر ہیں۔اسرائیلی قوتوں نے ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا جہاں بے گھر ہونے والے شہری پناہ لیے ہوئے تھے ہلاک ہوئے 7 فلسطینیوں میں ایک تین دن کا بچہ بھی شامل ہے۔اس حملے میں کم از کم 20 فلسطینی بھی زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر بچے تھے۔اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں مزید ایک صحافی کو ہلاک کر دیا۔غزہ میں لبنانی ٹیلی ویڑن چینل المشہد کے نامہ نگار محمد بلوشہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے۔7اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 195 ہو گئی ہے۔غزہ میں فلسطینی حکومت نے دیر البلاح بلدیہ کی عمارت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “شہریوں کے خلاف جنگی جرم” قرار دیا ہے۔حکومت کے میڈیا آفس نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ میئر، ان کے ملازمین اور شہریوں کا قتل شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، انہوں نے دنیا کی تمام بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ اس گھناؤنے جرم کی مذمت کریں، جو اس بزدلانہ قبضے کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ایک تحریری بیان میں فلسطینی نیشنل کونسل نے سٹی ہال اور اسکول پر بمباری کو “تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی اور نہتے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے طور پر بیان کیا ہے۔بیان میں بین الاقوامی برادری اور دنیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قتل عام اور آفات کے خاتمے اور لوگوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔