یروشلم : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ واقعہ کے حوالے سے میونسپلٹی کے ایک رکن کا کہنا کہ فائرنگ ’’جھگڑے‘‘ کے بعد ہوئی۔ میونسلپٹی رکن نے بتایا کہ ایک اسرائیلی پولیس اہلکار نے فلسطینی کو زمین پر دھکیل دیا اور نہایت قریب سے اسے گولی مار دی۔ واضح رہے کہ رواں ہفتہ اسرائیلی فورسز سے مختلف جھڑپوں میں اب تک 9 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔