پرانے شہر میں طالبات کیلئے مکمل سیکیورٹی کی فراہمی، عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ، 6؍جولائی (پریس نوٹ) مسلم لڑکیوں کی پرسکون ماحول میں اسلامی اقدار اور حجاب کے ساتھ تعلیم،اخلاق سنوانے اور کردار سازی کے مقاصد کے ساتھ سنتوش نگر کالونی میں نیو دکن جونیئر کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ چیئرمین مینیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد حبیب الدین نے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے کہا کہ نیو دکن جونیئر کالج ریاست تلنگانہ کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے مسلمہ ہے۔ یہ کالج اپنی ذاتی عمارت پر قائم کیا گیا ہے۔نیودکن جو نیئر کالج کے تحت دختران ملت میں تعلیمی تحریک کوفروغ دیا جائے گا ، تاکہ مسلم سماج کی کوئی بھی لڑکی تعلیم سے محروم نہ رہے ۔ کالج بھاگیہ نگر اولڈ سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت قائم کیاگیا۔ آرگنائزیشن کے تحت قلندر نگر سنتوس نگر حیدرآباد میں کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر، ٹیلرنگ سنٹر، دارالمطالعہ (لائبریری) اور دیگر جدید کورسیس کی ٹرینگ دی جاتی ہے۔ مذکورہ آرگنائزیشن ، مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن سے ایڈیڈ اور حکومت ہند سے ملحقہ ہے۔ جناب محمد بشیر احمد کرسپانڈنٹ وسیکریٹری نے بتایا کہ نیودکن جو نیئر کالج میں ایم پی سی ، ایمسٹ، آئی سیٹ، بائی پی سی، ایمسیٹ اور نیٹ، سی ای سی، ایم ای سی، ایچ ای سی اور یو پی ایس سی کے کورسیس دستیاب ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر اخلاقی تربیت کا بھی لحاظ رکھا گیا ہے۔ طالبات کے لیے مکمل سیکیورٹی کاخاص اہتمام کیا گیا ہے۔ داخلہ و تعلیمی فیس دیگر ادارو ں سے کم ہوگی ۔ خواہشمند طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام ہے۔ اضلاع اور دور دراز سے آنے والی طالبات کے لیے دارالاقامہ (ہاسٹل) کا انتظام ہوگا۔ ڈاکٹر اسامہ ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 7330621969, 9121041969, 040-40000847پر ربط کریں۔