اسمارٹ مینوفیکچرنگ کیلئے نوجوانوں کو تربیت ضروری

   

فرانسیسی شنائیڈر اسمارٹ فیکٹری کا سنگ بنیاد۔ کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر صنعت کے ٹی آر نے مشہور فرانسیسی شنائیڈر الیکٹرک کمپنی کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ حکومت کے ساتھ مقامی نوجوانوں کو اسمارٹ مینو فیکچرنگ کی تربیت دے۔800 کروڑ کے مصارف سے جی ایم آر انڈسٹریل پارک میں قائم ہونے والی شنائیڈر کمپنی کی نئی اسمارٹ فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میںکے ٹی آر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی فیکٹری حیدرآباد میں قائم کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی نوجوانوں کو اسمارٹ مینوفیکچرنگ میں تربیت فراہم کی جاتی ہے تو یہ اقدام ان کے لئے مفید ثابت ہوگا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک ہی دن میں تین فرانسیسی پروگرامس منعقد ہورہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے فرانسیسی کمپنیوں کو حیدرآباد میں اپنی تجارت کو مزید توسیع دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شنائیڈر کی 75 فیصد مصنوعات بیرونی ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں اور کمپنی اندرون ایک سال مزید ایک نئی کمپنی کا آغاز کردے گی۔