حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار نے اسمبلی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ 7 دن تک اسمبلی کا سرمائی سیشن جاری رہا ۔ 37.44 گھنٹوں تک اسمبلی کی کارروائی جاری رہی ۔ اس اجلاس میں جملہ 8 بلز کو منظوری دی گئی ۔ اسمبلی اجلاس کے آغاز سے حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان گرما گرم مباحث جاری رہی ہے ۔ کبھی کبھی اسمبلی میں جنگ جیسی صورتحال دیکھی گئی ۔ کے ٹی آر کے خلاف اے سی بی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے پر بی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی ۔ اسمبلی اجلاس کے آخری دن الوارجن کی گرفتاری ، پشپا 2 فلم ریلیز کے دن بھگڈر ، ریوتی نامی خاتون کی موت پر ایوان میں گرما گرم مباحث ہوئی ۔۔ 2