کل بجٹ پیش کیا جائیگا، آج گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر ‘ہریش راؤ اجلاس سے واپس
حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار کی صدارت میں منعقدہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 فروری تک بجٹ سیشن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 10 فروری کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔11 فروری کو تعطیل رہے گی۔ 12 اور 13 فروری کو بجٹ مباحث ہونگے اور بجٹ سیشن کو ملتوی کردیا جائے گا ۔ 9 فروری کو گورنر کے خطبہ پر اظہار تشکر مباحث ہوں گے۔ بی اے سی اجلاس میں قائد اپوزیشن کے سی آر کے بجائے ہریش راؤ نے شرکت کی جس پر وزیر امور مقننہ ڈی سریدھر بابو نے اعتراض کیا۔ کچھ دیر بعد اجلاس کے درمیان سے ہریش راؤ باہر نکل گئے اور میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نہ رہنے والی روایت کو کانگریس حکومت منظر عام پر لارہی ہے۔ وزیر امور مقننہ فہرست میں شامل ارکان کو ہی بی اے سی اجلاس میں حاضر ہونے پر زور دے رہے ہیں۔ قائد اپوزیشن کے سی آر نے کل ہی اسپیکر کو بتادیا تھا کہ بی اے سی اجلاس میں کڈیم سری ہری و ہریش راؤ حاضر ہوں گے۔ اسپیکر کی دعوت پر ہی وہ اجلاس میں حاضر ہوئے ہیں۔ ایک رکن والی جماعت سی پی آئی کو بی اے سی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ جس پر ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ہم نے کسی کو بھی شخصی طور پر اجلاس سے جانے کو نہیں کہا ۔ اسپیکر کے فیصلہ کے مطابق بی اے سی کا اجلاس چلا ہے۔ اسپیکر نے پارٹیوں کے سفارش کردہ ناموں کو ہی اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔ فہرست میں کے سی آر کا نام تھا ان کے بدلے ہریش راؤ کو بھیجنے سے واقف کرایا تھا۔ بی اے سی اجلاس کے بعد کڈیم سری ہری نے میڈیا سے کہا کہ حکومت نے عبوری بجٹ پیش کرنے سے واقف کرایا ہے صرف چار دن کا بجٹ سیشن منعقد کیا جارہا ہے جبکہ بی آر ایس نے کم از کم 12 دن تک بجٹ اجلاس چلانے کی اپیل کی ہے۔ صرف چار دن کا بجٹ سیشن منعقد کرنے سے عوامی مسائل پر مباحث ہونا ممکن نہیں ہے۔2