اسمتھ اور وارنر کی ٹیم میں واپسی کا امکان

   

سڈنی ۔12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) بال ٹمپرنگ کے بدنام زمانہ اسکینڈل کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اوراوپنر ڈیوڈ وارنر آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف عرب امارات میںونڈے سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ان کی پابندی 29مارچ کو ختم ہوگی اسی دن دونوں ٹیمیں چوتھا ون ڈے کھیلیں گی۔ پانچ ونڈے میچوں کی سیریز 22 مارچ کو شروع ہوگی۔ سیریز کی تاریخوں کی تصدیق سے انڈین پریمئر لیگ میں شامل کیے جانے والے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے لیے بھی صورتحال واضح ہو گئی ہے۔ اس سال آئی پی ایل مارچ کے آخر ہفتے میں ہونے والا ہے لہذا جو آسٹریلیائی کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیے جائیں گے وہ کم از کم دو اپریل تک تو آئی پی ایل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ بنگلہ دیش پر یمیر لیگ میں ان فٹ ہوئے تھے۔