چنئی، 16 اگست (یو این آئی) ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے اتوار کو دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اروند کیجریوال کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔اسٹالن نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ”میرے عزیز دوست اروند کیجریوال کو سالگرہ کی دلی مبارکباد ۔ ہندوستان کا مستقبل ان لوگوں کے ہاتھوں تشکیل پائے گا جو حال سے آگے دیکھنے کا عزم اور خواہشات کو پائیدار تبدیلی میں تبدیل کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔”انہوں نے کہاکہ ”آپ ہمارے عوام کے روشن مستقبل کے یقین کے ساتھ ہمت، مقصد اور عزم کے ذریعہ اس وسیع تر ویژن کو آگے بڑھاتے رہیں۔”