اجزا: ان فلیورڈ جیلاٹین ایک ٹی اسپون ، چینی ایک کپ ، تازہ اسٹرابریاں ایک کوارٹ ، لیمن جوس دو ٹیبل اسپون، پانی دو کپ ۔
ترکیب : چھوٹے پیالے میں جیلاٹین پر لیمن جوس چھڑکیں ، ایک طرف رکھ دیں ۔ درمیانہ سائز کے سوس پین میں چینی اور پانی ملادیں ۔ دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چینی گھل جائے اور آمیزہ کھولنے لگے ۔ اس میں لیمن جوس سے نرم کیا ہوا جیلاٹین ملادیں ۔ اسٹرابریاں دھوکر ان کی ٹوپیاںاتار دیں ۔ اسٹرابری کو گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں پیوری (Puree) کریں اور ان کو سیرپ کے مکسچر میں ملادیں ۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کریں ۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں ٹھنڈا کریں ۔
فریزر میں جمانے کا طریقہ : تیار شدہ آمیزہ کو 9 انچ مربع سوس پین میں انڈیل دیں ۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں ۔ فریزر میں رکھ کر جمائیں ۔ جمے ہوئے آمیزے کو کاٹنے سے کھرچ کر ریزہ ریزہ کرلیں ۔ جلدی سے پیش کریں ۔ نرم و ملائم ساخت کیلئے تیار شاہ آمیزہ کو پختہ ہونے کیلئے مزید فریز کریں ۔ میٹل گرائنڈ سے پھینٹیں یہاں تک کہ ہلکا پلکا اور ابھاردار ہوجائے ۔ جمے ہوئے بقیہ کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں ۔ جلدی سے پیش کریں یا پین میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں کہ پختہ ہوجائے ۔