اسپین اور سویڈن کے درمیان مقابلہ بغیر گول کے ڈرا

   

سیول۔ یورو کپ میں گروپ ای کے مقابلے میں اسپین اور سویڈن کے مابین میچ ڈرا ہوگیا ۔ دونوں ٹیمیں مقابلے میں ایک بھی گول نہیں کرسکیں۔ میچ کے آخری دس منٹ میں اسپین کی ٹیم نے گول کرنے کے تین آسان مواقع گنوائیں۔90 منٹ میں اسپین کے سربیا کے ایک کراس پر اسٹار اسٹرائیکر جیراڈ مورینا گول کرنے سے چوک گئے ۔ سویڈن کے گول کیپر اولسن نے شاندار دفاع کیا۔ اس کے بعد ایکسٹرا دو منٹ میں مورینا ہدف سے چوک گئے ۔ 90پلس 3 ویں منٹ میں جارڈی البا کر کراس پر سربیا نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن سویڈش گول کیپر اولسن نے ان کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ 90 پلس6 وں منٹ میں مورینا نے ہیڈر سے گول کرنے کی بہترین کوشش کی لیکن وہ ہدف سے چوک گئے ۔ دونوں ٹیم کے بیچ یہ مجموعی طور15 واں میچ تھا۔ یہ چھٹی مرتبہ ہے جب کوئی میچ ڈراہوا ہے ۔ اسپین نے6 میچوں میں سویڈن نے تین میچوں میں جیت حاصل کی ہے ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کئی مواقع کو ہاتھ سے جانے دیا ۔ سویڈن کے اسحاق نے41 ویں منٹ میں گول کا بہترین موقع گنوا دیا ۔ وہیں اسپین کے اولمو کے45 منٹ پر کئے گئے حملے کو سویڈن کے گول کیپر اولسن نے روک دیا۔ پہلے ہاف میں اسپین نے نو مرتبہ گول کرنے کی کوشش کی جس میں سے تین گول نشانہ پر رہے ۔ وہیں سویڈن نے تین مرتبہ کوشش کی جس میں سے ایک نشانہ پررہا۔سویڈن کے ڈفینڈر اورگول کیپر نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔گول کیپراولسن نے اسپین کے کچھ شاندار حملوں کو ناکام بنایا۔ پہلے ہاف میں اسپین کی ٹیم کے پاس 84 فیصد اورسویڈن کے پاس16 فیصد گیند کا قبضہ رہا۔ اسپین کی ٹیم کا ی11 واں یوروکپ ٹورنمنٹ ہے جبکہ سویڈن کا7 واں ٹورنمنٹ ہے ۔