میڈرڈ : ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کے وسط میں واقع اطالوی ریستوران میں نصف شب کو آگ لگنے سے دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔میڈرڈ میونسپلٹی کی مقامی پولیس اور میڈرڈ ایمرجنسی اداروں کی طرف سے دی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ اطالوی ریسٹورنٹ بورو میں آتشزدگی سے ایک گاہک اور ریسٹورنٹ کا ایک ملازم اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ ریسٹورنٹ کی چھت سے لگی اور تیزی سے پھیلی، چھت پر آراستہ مصنوعی پودے پھلجڑی جلانے سے آگ پکڑ گئے۔واضح رہے کہ آگ لگنے سے زخمی ہونے والے 10 میں سے 6 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔