نئی دہلی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل نے دو عام آدمی پارٹی ایم ایل ایز انیل باجپائی اور کرنل دیویندر سہراوت کو مخالف پارٹی انحراف بل کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔ دونوں ایم ایل ایز نے ان کے فیصلہ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست پیش کی تھی۔ لیکن چیف جسٹس ڈی این پاٹل اجور جسٹس سی ہری شنکر نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں واحد جج نے جو فیصلہ صادر کیا تھا اس کے مطابق اسپیکر اپنے اختیارات کے دائرہ میں صحیح ہیں۔ لہٰذا ان کو کامل اختیار ہے کہ وہ منحرف ایم ایل ایز کو برطرف کردیں۔ درخواست گزاروں نے استدلال پیش کیا تھا کہ 8 جولائی کے واحد جج فیصلہ میں فاضل جج حقیقی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے۔ اس پیکر اسمبلی نے 10 جون کو دونوں ایم ایل ایز کو بی جے پ ی میں شمولیت پر مخالف انحراف قانون کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔
