32 طلبہ معمولی طور پر زخمی، ڈرائیور فرار، مقدمہ درج
یلاریڈی ۔ 15 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر کے ششیوار پر ایک خانگی اسکول کی وین بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے گڑھے میں چلے گئی۔ جس سے طلباء زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے خانگی اسکول کی ویان منڈل مستقر پر بے قابو ہوکر گڑھے میں جاگرنے سے 32 طلباء جزوی طور پر زخمی ہوگئے۔ خانگی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے کنکل۔ ویمی کلاں، امیریہ پہاڑ۔ تاڑوائی کے طلباء کو لینے ویان ضلع مستقر کو جارہی تھی کہ تاڑور کی شاہراہ پر ڈرائیو سدھاکر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر سڑک کے نیچے چلے گئی اور گڑھے میں جاکر پلٹ گئی۔ ویان ڈرائیور نے راہ فرار اختیار کی اور آٹو ڈرائیو نے طلباء کو ویان سے ایک ایک کرکے باہر نکالا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی منڈل کے ویمی کلاں، کنکل۔ تاڑورئی۔ ایریہ پہاڑ۔ کوشناجی واڑی۔ دیوائی پلی۔ برہماجی واڑی۔ علاقوں سے کثرت میں عوام مقام حادثہ پہنچے اور سرکل انسپکٹر مسٹر رام انجنیلو RDO راجندر کمار، تحصیلدار سرینواس راؤ، ایس آئی انجیا، MVI۔ مہیش یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی بھی پہنچ کر طلباء سے ملاقات کی انہیں دواخانہ منتقل کئے۔ ویان ڈرائیور سدھاکر فون پر بات کرتے ہوئے چلانے پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے ویان ڈرائیور پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خانگی اسکولس میں غیر ذمہ دار ڈرائیوروں کو رکھنے سے ہی اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔
