اسکول کے اطراف و اکناف ماحول کو صاف ستھرا رکھیں

   

پرجا پالنا سیواسنٹرس کا معائنہ، ایم پی ڈی او آفس میں کلکٹر کی شجر کاری

نظام آباد۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج رنجل پرائمری ہیلتھ سینٹر اور اسکولوں کا معائنہ کیا ۔ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے ایم پی ڈی او آفس میں پرجا پالنا کہ سوا سنٹر کا معائنہ کیا اور طلبہ کے ساتھ مل کرا سکول میں شجرکاری کی۔ ضلع پریشد اردو میڈیم، تیلگو میڈیم اسکولوں کا بھی معائنہ کیا اور سکول کے اطراف اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ا سکول کے احاطہ میں پانی ٹھہرنے پر فوری نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔قومی طمانیت روزگار اسکیم کے تحت اسکول کے اطراف بائونڈری وال تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔ منڈل پرائمری سکول کا معائنہ کرتے ہوئے بنیادی سہولتوں کے لیے اسکول کمیٹی کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے باورچی خانہ، ایڈیشنل کلاس روم، واٹر سمپ، بیت الخلاؤں کی تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اورا سکول میں مشین بھاگیرتا کے تحت پانی سربراہ کیا جا رہا نہیں اس بارے میں بھی دریافت کرتے ہوئے آبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں عدم صفائی اور پودوں کی افزائش کو کو دیکھتے ہوئے ناکارہ پودوں کو نکالتے ہوئے صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دی اور دو دن میں ان کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے دو دن بعد دوبارہ اس کا جائزہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر تکارام راتھوڑ، اے پی او محمد رفیع اور دیگر بھی موجود تھے۔