اسکولوں کو 26 ستمبر سے دسہرہ کی تعطیلات

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں تمام اسکولوں کو دسہرہ کی 14 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 26 ستمبر سے تعطیلات کا آغاز ہوگا اور اسکولس 10 اکٹوبر کو دوبارہ کھل جائیں گے۔ دسہرہ تہوار 5 اکٹوبر کو مقرر ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق کرسمس کی تعطیلات مشنری اسکولوں کیلئے 22 تا 28 ڈسمبر رہیں گی جبکہ غیر مشنری اسکولوں کیلئے سنکرانتی کی تعطیلات 13 تا 17 جنوری 2023 رہیں گی۔ر