پونے ۔ اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف پونے ٹسٹ میں عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ ہندوستانی آف اسپنر نے پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بیٹر ول ینگ کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا۔ اشون نے آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون کو پیچھے چھوڑکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس بڑے ریکارڈ کیلئے اشون نے دوسرے بولروں کے مقابلے میں سب سے کم میچ کھیلے۔ ڈبلیو ٹی سی میں ہندوستان کے اشون سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 39 میچوں میں انجام دیا۔ ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اس سے قبل آسٹریلیا کے نیتھن لیون کے نام تھا۔ لیون نے اب تک کھیلے گئے43 میچوں میں 187 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ پونے ٹسٹ شروع ہونے سے پہلے اشون لیون کا ریکارڈ توڑنے سے 2 وکٹ دور تھے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں دونوں وکٹیں حاصل کیں، اشون ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ اپنا 39 واں میچ کھیل رہے اشون نے ڈبلیو ٹی سی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے پونے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کو آؤٹ کرکے نیتھن لیون کی187 وکٹوں کی تعداد برابرکرلی۔ اس کے بعد انہوں نے ول ینگ کو آؤٹ کرکے لیون کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اب اشون ڈبلیو ٹی سی کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی میں ناتھن لیون کا ریکارڈ توڑنے کے علاوہ، اشون نے انہیں سب سے زیادہ ٹسٹ وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اشون نے بھی 104 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا جوکہ نیتھن لیون کے کھیلے گئے میچوں کی تعداد سے کم ہے۔