اضلاع اور دونوں شہروں میں آئندہ 5 یوم میں موسلادھار بارش کا امکان

   

حیدرآباد 25 اگسٹ(سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے اضلاع میں آئندہ 5یوم میں موسلادھار بارش یا وقفہ وقفہ سے بارش کی پیش قیاسی کی اور آئندہ 5یوم احتیاط کا انتباہ جاری کیا ۔ بیشتر اضلاع و دونو ںشہروں میں آئندہ 5یوم بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کئی اضلاع میں شام کے وقت بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جو رات دیر گئے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں ۔ کہا جار ہاہے کہ 30تا40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جو کہ چند گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہے ۔ شہر و نواحی اضلاع میں آج بھی دن بھر مطلع ابر آلود رہااور آئندہ 5یوم مطلع ابرآلود رہ سکتا ہے ۔3