نئی دہلی 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی رما دیوی نے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو لوک سبھا سے پانچ سال کیلئے معطل کرنا چاہئے اور اُن کی طرف سے اپنے (رما دیوی) کے خلاف نامناسب ریمارکس کیلئے صرف معذرت خواہی کرلینے سے کام نہیں چلے گا۔ بہار کی ایم پی نے کہا کہ اگر انھوں نے فوری معذرت چاہی ہوتی تو وہ انھیں معاف کردیتیں، لیکن وہ تو بپھر کر چلے گئے۔
