اعظم گڈھ:بہوجن سماج پارٹی کے سابق اسمبلی امیدوار کلام الدین خان کو بدمعاشوں نے ماری گولی، دوران علاج موت

,

   

15 فروری کی شام تقریبا سات بجے اعظم گڈھ کے خندن پور گاٶں میں بہوجن سماج پارٹی سابق امیدوار حلقہ نظام آباد کلام الدین خان کو بدمعاشوں نے گولی مارکر موقع سے فرار ہوگۓ ، ملی جانکاری کے مطابق تین سے چار گولیاں چلاکر حملہ کیا گیا ہے ، آنا فاننا اہل خانہ اور دیگر لوگوں نے علاج کے لۓ لال گنج اسپتال لے گۓ لیکن حالت نازک دیکھ کر وہاں سے پھر بنارس علاج کے لۓ روانہ ہوگۓ لیکن رات نو بجے کے قریب وہاں انکی موت ہوگٸ موقع پر خندن پور گاٶں میں بھاری تعداد میں پولیس موجود ہیں اور معاملے کی تحقیق جاری ہے۔