افشاں جے کو بین الاقوامی آتھر ایکسیلنس ایوارڈ 2025

   

نئی دہلی : 15 جون ( ایجنسیز) افشاں جے ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جن کے پاس ایک مصنفہ ہونے اور دستاویزی فلمیں بنانے کی خداداد صلاحیت ہے ۔ ’گاڈ اسمائیلڈ آن دی سیکنڈ ٹیک‘ کے عنوان سے انگریزی میں تحریر کی گئی اُن کی موثرکتاب پر انہیں بین الاقوامی آتھر ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ۔ محترمہ افشاں جے نے مختلف سرکاری محکمہ جات بشمول محکمہ تعلیم اور محکمہ ڈاک پر بہترین دستاویزی فلمیں بنائی ہیں جن میں ’ دوبارہ‘ نام کی دستاویزی فلم کو اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے ۔ ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جہاں ان کی ذہانت اور سنجیدگی پر اُن کی بھرپور ستائش کی گئی ہے ۔