پچھلے جمعہ‘ نتیش کمار نے رابڑی دیو کے گھر پر آر جے ڈی کی جانب سے منقعدہ افطار پارٹی میں شرکت کی تھی
پٹنہ۔ بہار چیف منسٹر نتیش کمار نے دوبارہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سے جمعہ کی شب میں منعقدہ ایک افطار پارٹی میں ملاقات کی‘ یہ ایک ہفتہ میں اس طرح کی ایک تقریب میں دونوں کی تیسری ملاقات ہے۔
جمعہ کے دن کی ملاقات سابق چیف منسٹر جتین رام مانجھی کے گھر پر منعقدہ افطار کے موقع پر ہوئی ہے۔جمعرات کے روز پیش ائے واقعہ جب نتیش کمار نے جے ڈی یو اقلیتی وینگ کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے پہلے انہیں دیکھا تھا اس واقعہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہاکہ ”مختلف سیاسی جماعتوں کے ہر لیڈر کا ہم احترام کرتے ہیں۔
ویسے ہی مجھے بھی دیگر کی جانب سے احترام ملتا ہے۔سینئر قائدین کی یہ شائستگی ہے“۔پچھلے جمعہ کے روزنتیش کمار نے رابڑی دیوی کے گھر پر آر جے ڈی کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی تھی۔
ان تین بڑے قائدین کے علاوہ چراغ پسوان‘ مکیش سہانی‘ تیج پرتاب یادو‘ سشیل کمار مودی‘ اشوک چودھری‘ شہنواز حسین‘ تار کشور پرساد‘ سمیت کمار‘ اوردیگر قائدین بھی مانجھی کے گھر پر منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی تھی۔ مانجھی نے بی جے پی کودرپیش تشویش کی فکر کئے بغیر اس تقریب میں چراغ پسوان اور سہانی کو خاص طور سے مدعو کیاتھا۔
جے ڈی یو کی جمعرات کے روز ہونے والے افطار میں بھی پسوان اور سہانی مدعو کئے گئے تھے۔ مانجھی نے کہاکہ ”پارٹی سیاست کی فکر کئے بغیر ہم نے تمام شعبوں کے قائدین کو مدعو کیاہے۔
یہ ایک مذہبی تقریب ہے جس میں تمام شعبوں کے قائدین کا خیر مقدم ہے“۔ تقریب کے بعد تیج پرتاب یادو جس نے محض دودن قبل ان کی شبہہ متاثرکرنے کے لئے مانجھی پر سازش کرنے کا الزام لگایاتھانے کہاکہ ”بہترین ماحول میں افطار پارٹی کا اختتام ہوا ہے۔
میں نے چیف منسٹر نتیش کمار کا اشرواد لیا ہے“۔ اس سے قبل تیجسوی یادو اور تیج پرتاب یادو نے کانگریس کی دعوت افطار میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم میں گئے تھے۔
دونوں یادو بردارن کا کانگری سصدر مدن موہن جہا‘ سی ایل پی اجیت شرما او رشکیل احمدکی جانب سے والہانہ خیر مقدم کیاگیا ہے۔ چراغ پسوان او رسہانی بھی صداقت اشرام افطار پارٹی کے لئے پہنچ گئے تھے۔