افغان طالبان مذاکرات بحال کرنے کے خواہاں

   

Ferty9 Clinic

کابل،18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگر مستقبل میں امن مذاکرات بحال کرنا چاہتے ہیں تو ان کے ‘دروازے کھلے ہیں’۔افغان طالبان کی جانب سے بیان گزشتہ روز ہونے والے حملوں کے بعد آیا جس میں تقریباً پچاس سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے مرکزی مذاکرات کار شیر محمد عباس استانکزئی نے اس پر زور دیا کہ ‘‘افغانستان میں امن کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے ’’امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘انہوں نے ہزاروں طالبان کو ہلاک کردیا لیکن اسی اثنا میں اگر ایک (امریکی) سپاہی مارا جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اس طرح کا ردعمل ظاہر کریں کیونکہ دونوں طرف سے کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی ہے ۔