کابل: افغانستان کی فوج کی تعداد 150,000 سے تجاوز کر گئی ہے ۔مقامی ٹی وی چینل طلوع نیوز نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہم نے اب تک 150,000 مضبوط اور اچھی طرح سے اسلحوں سے لیس فوج تیار کی ہے جو سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔خوارزمی نے کہا کہ سابقہ دور حکومت کے اہلکار بھی قومی فوج کے تابع ہیں۔