افغان پولیس اڈہ پر طالبان کا حملہ، 11 ہلاک

,

   

کابل ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) طالبان شمالی افغانستان میں پولیس کے اڈہ پر حملہ کرکے 11 افراد کو ہلاک کردیا۔ اس حملہ کے بارے میں یہ شبہ کیا جارہا ہیکہ طالبان نے پولیس عملہ کے کم سے کم کسی ایک فرد کو ضرور اعتماد میں لیتے ہوئے یہ حملہ انجام دیا ہوگا۔ پیر کی رات دیر گئے طالبان نے سب سے پہلے پولیس اڈہ سے قریب چیک پوائنٹ پر قبضہ کیا اور اس کے بعد متصلہ کمپاؤنڈ میں آسانی سے داخل ہوگئے کیونکہ ایک ہمدرد پولیس اہلکار نے طالبان کو داخل ہونے کیلئے کمپاؤنڈ کا دروازہ خود اپنے ہاتھوں سے کھول دیا تھا۔ یاد رہیکہ طالبان اپنے حملوں کے ذریعہ ناٹو فوج کو نشانہ بناتے ہیں لیکن جب جب افغان سیکوریٹی فورسیس کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔