واشنگٹن : امریکی صدر جوزف بائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی ذمے داری قبول کر لی اور انخلاء کو غیر معمولی کامیابی قرار دے دیا۔امریکی قوم سے خطاب میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 20 سال تک 30 کروڑ ڈالر روزانہ خرچ کئے۔ امریکیوں کی اگلی نسل کو ایسی جنگ میں نہیں جھونکنا چاہتے جو بہت پہلے ختم ہوجانی چاہیے تھی۔بائیڈن نے انخلاء ممکن بنانے پر امریکی کمانڈرز، فوجیوں اور سفارتکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے حملے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا حق ادا نہیں کر پائیں گے، کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے میں نے 6 ہزار فوجی بھیجے۔انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔