کابل: افغان حکومت اور طالبان کے مابین عید الاضحی کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ کئی حلقوں میں یہ امید ہے کہ یہ فائر بندی کابل حکومت اور باغیوں کے مابین براہ راست مذاکرات اور قیام امن کا باعث بن سکے گی۔ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل مشرقی افغانستان میں ایک کار بم دھماکے میں سترہ افراد مارے گئے۔ طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ فوری طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں جنگ بندی پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔