افغانستان میں 5عسکریت پسند سمیت 14 ہلاک

   

قندوز: افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع دشت ارچی میں بدھ کے روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک جھڑپ میں پانچ عسکریت پسند اور نو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ضلعی گورنر نصیرالدین نظری سعدی نے بتایا کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب طالبان باغیوں نے مقامی مارکیٹ میں سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی پانچ عسکریت پسند سمیت 14 افراد کو ہلاک ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں دو عام شہری، پانچ عسکریت پسند اور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

فلپائن میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار،4 ہلاک
منیلا : فلپائن کے بسیلن صوبے میں آج ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے شکار ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔فوج کے مغربی منڈاناؤ کمانڈ کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل الاریک ڈیلوس سینٹوس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن فضائیہ تلاشی اور بچاؤ مہم چلا رہی ہے ۔