افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی عدالت انصاف نے افغانستان میں طالبان، امریکی افواج اور افغان فورسز کی جانب سے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دی ہیگ میں قائم انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) نے جمعرات کو اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان میں جنگی جرائم سرزد ہوئے اور ان کی باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ واضع رہے کہ افغانستان عالمی عدالت انصاف کا رکن ملک ہے لیکن امریکہ اس کے دائرہ اختیار کو نہیں مانتا۔