آئندہ ہفتے حکومت سازی کا امکان‘سرگرمیاں جاری
کابل :افغانستان میں تشکیل حکومت کیلئے مختلف سطحوں پرسرگرمیاں جاری ہیں تاہم حکومت تشکیل دینے کے معاملے پر تصویر ابھی بھی واضح نہیں ہوئی ہے۔آج طالبان کی نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان متوقع تھا۔جبکہ پنج شیر کے محاذ پر طالبان نے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر واشنگٹن دورے پر خارجہ سکریٹری ایچ وی شرنگلا کی مختلف قائدین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی حرکت پر انڈیا اور امریکہ کی قریبی نظر ہے۔طالبان کو پاکستان کی تائید حاصل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگست کے مہینے میں ہندوستان کی صدارت میں کونسل میں 4قراردادیں منظورکی گئی ہیں۔افغانستان پرمنظورہ یہ قراردادیں بہت اہم ہیں۔اس قراردادمیں طالبان سے جامع مذاکراتی سیاسی تصفیہ کی مانگ کی گئی ہے۔
