غزنی،7 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے سلامتی دستوں نے مشرقی غزنی صوبے میں طالبانی جنگجوؤں کے قبضے والے خواجہ اوماری ضلع کو پھر سے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔مقامی ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔صوبائی حکومت نے ایک بیان میں کہا،‘‘ایک سال کے بعد افغانستان کے بہادر سلامتی دستوں نے جمعہ کی صبح 9بجے کے آس پاس جنگجو مخالف حملے میں خواجہ اوماری ضلع کو اپنے قبضے میں لے لیا۔’’بیان میں کہاگیا ہے کہ ایک سال قبل طالبان کے وفادار باغیوں نے حملے کے بعد ضلع سے سرکاری فوج کو وہاں سے پیچھے ہٹا دیا تھا۔یہ صوبہ ملک کے دارالحکومت کابل سے 125کلومیٹر جنوب میں واقع ہے ۔جہاں طویل عرصے سے سلامتی دستوں اور طالبانی جنگجوؤں کے درمیان شدید فائرنگ ہوتی رہی ہے۔
