اقامتی اسکولوں کے عارضی ملازمین کی خدمات برقرار رکھنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد/10 ستمبر،( سیاست نیوز) تلنگانہ سوشیل ویلفیر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی نے تمام اقامتی تعلیمی اداروں میں پارٹ ٹائم، اسپیشل اسٹاف، گیسٹ فیکلٹی، نان ٹیچنگ اسٹاف کی خدمات کو اور اسپورٹس اکیڈیمیز میں عارضی ملازمین کی خدمات کو جاری رکھنے احکام جاری کئے ۔ سکریٹری سوسائٹی کی جانب سے سرکولر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ تمام اقامتی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ منظورہ جائیدادوں میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات سے سوسائٹی کو واقف کرائیں۔ ان جائیدادوں میں ریگولر، پارٹ ٹائم اور آؤٹ سورسنگ کی جائیدادیں شامل ہیں۔ درکار اسٹاف کی تعداد کے ساتھ مقررہ فارمیٹ میں یہ تفصیلات روانہ کی جائیں۔ سرکولر میں واضح کیا گیا ہے کہ نان ٹیچنگ اور پارٹ ٹائم و گیسٹ و اعزازی جائیدادوں پر کسی ملازم کی خدمات کو ختم نہ کیا جائے۔1