نئی دہلی؍ واشنگٹن : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے عالمی اقتصادی منظر نامے پر اس سال کے اپنے پہلے تخمینہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جنوری 2025 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 2025 اور 2026 میں 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ ہندوستان کے بارے میں آئی ایم ایف کا یہ اندازہ گزشتہ اکتوبر کی اس رپورٹ سے ملتا جلتا ہے ۔ اس طرح ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت برقرار رہے گا۔ جمعرات کو عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ گلوبل اکنامک پراسپیکٹس رپورٹ میں مالی سال 2025-26 اور 2026-27میں ہندوستان کی شرح نمو 6.7 فیصد رہنے اور عالمی معیشت کی شرح شنمو 2.7 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔