اقدام قتل کا مجرم 33 سال قید کے بعد بے گناہ قرار

   

نیویارک: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص کو 33 برس جیل میں گزارنے کے بعد ’قتل کی کوشش‘ کے مقدمہ میں بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا گیا ہے۔لاس اینجلس کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے جمعرات کو بتایا کہ 55 سالہ ڈینئل سلڈانہ کو بری کر دیا گیا ہے۔ڈینیئل کو 1990 میں ایک کار پر فائرنگ کر کے طلبہ کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ اْس وقت اْن کی عمر 22 برس تھی۔جس کار پر فائرنگ کی گئی اْس میں چھ طلبہ سوار تھے۔ ان میں سے دو زخمی ہو گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کار سوار طلبہ کی شناخت میں غلطی کی اور اْن کو گینگ کے افراد سمجھا۔جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ڈینیئل سلڈانہ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کْل وقتی ملازمت کر رہے تھے۔وہ اْن تین افراد میں شامل تھے جن پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ قاتلانہ حملے کے جرم میں سلڈانہ کو 45 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔