اقلیتی اقامتی اسکولوں میں تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب

   

محبوب نگر ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر کے اقلیتی اقامتی درسگاہوں (اسکولس اور کالجس) میں تدریسی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر شنکر آچاریہ نے بتایا کہ ٹی جی ٹی اردو (خاتون) ، پی جی ٹی ریا ضی (خاتون ) ، پی جی ٹی بیالوجیکل سائنس (خاتون) جونیئر لکچرر تلگو (جنرل) کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ متعلقہ مضامین میں ڈگری ، پی جی ، بی ایڈ کامیاب ا ہل ہیں اور 24 اکتوبر تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرویوز ڈسٹرکٹ کمیٹی کی ہدایت پر ہوں گے ۔ آؤٹ سورسنگ طرز پر تقررات کئے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8341147980 یا 7674941907 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔