اقلیتی فینانس کارپوریشن کا کل جاب میلہ

   

50 کمپنیوں کی شرکت کا امکان، محمد اظہر الدین نے پوسٹر جاری کیا
حیدرآباد۔ 7 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے زیر اہتمام اقلیتی امیدواروں کیلئے 9 جون کو ریڈ روز پیلس نامپلی میں جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین جاب میلہ کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے جاب میلہ کی تفصیلات کا پوسٹر جاری کیا۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن نے نامور کمپنیوں کے اشتراک سے اقلیتی نوجوانوں کیلئے مختلف شعبوں میں روزگار کی فراہمی کی مساعی کی ہے۔ میلہ میں تقریباً 40 تا 50 ایچ آر اور کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل میڈیا، مارکٹنگ، ہیلت کیئر، بزنس سرویسیس، لاجسٹکس، بینکنگ، فینانس، آئی ٹی، کسٹمر سرویسیس، ہاسپٹالیٹی اور دیگر شعبہ جات میں روزگار کے موقع دستیاب رہیں گے۔ صدر نشین اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد عبید اللہ کوتوال نے اقلیتی نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی ۔ امیدوار فینانس کارپوریشن کی ویب سائٹ پر کیو آر کوڈ کے ذریعہ رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ پرجاپالنا پروگرام کے تحت فینانس کارپوریشن نے جاب میلہ کی تیاری کی ہے۔ انٹر، ڈپلوما، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس کیلئے روزگار کے مواقع دستیاب رہیں گے۔ 1؍F