اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کا پہلی مرتبہ ورچول آغاز

,

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سالانہ 75 واں اجلاس پہلی مرتبہ ورچولی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شروع ہوا۔ کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا۔ ترکی کے سفیر ولکن بوزکر نے 75 ویں سیشن کی صدارت کی ذمہ داری لی۔ انہوں نے نائجیریا کے تیجانی محمد سے یہ چارج لیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں عام مباحث کے دوران عالمی مسائل پر غور کیا جائے گا۔ اس سال ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کئی عالمی قائدین خطاب کریں گے۔