گیوٹریس نے غزہ میں قید تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا
اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گیومٹریس نے جاری فلسطین اسرائیل تنازعہ کے پھیلاؤ کے خلاف انتباہ دیاہے۔ زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق چہارشنبہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایاکہ ”مذکورہ تنازعہ کے پھیلاؤ سے بچنا چاہئے۔
میں بلیو لائن(اسرائیل اورلبنان کے درمیان)کے ساتھ حالیہ فائرینگ کے تبادلے اور جنوبی لبنان سے حالیہ رپورٹ شدہ حملوں کے بارے میں فکر مند ہوں“۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ ”میں تمام پارٹیوں او ران پارٹیوں پر اثر رسوخ جو رکھتے ہیں میں درخواست کرتاہوں کہ کسی بھی قسم کے پھیلاؤ او ربڑھنے سے بچیں“۔
گیوٹریس نے غزہ میں قید تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔شہریوں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیاجانا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کو برقراررکھنا او راحترام کرنا چاہئے۔
غزہ بھر میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے 92سہولتوں کومیں 220,000سے زائد فلسطینیوں کو پناہ دے رکھی ہے۔
گیوٹرس نے کہاکہ یوان کے احاطوں‘ اسپتالو ں‘ اسکولوں او رشفاء خانہ کو ہر گز نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہم زندگی بچانے والی سربراہی بشمول ایندطن‘ کھانا او رپانی کو غزہ میں اجازت دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ فوریاور بلاروک ٹوک انسانی رسائی کی ضرورت ہے۔
گیوٹرس نے مصراورغزہ پٹی کے درمیان واحد کراسنگ پوائنٹ رفع کے ذریعہ انسانی ہمدردی کی رسائی کو آسان بنانے او رایل آر ایش ہوائی اڈہ کو اہم امداد کے لئے دستیاب بنانے پر مصرکے”تعمیری اقدام“ کا شکریہ ادا کیا۔
ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ کا ”مکمل محاصرہ“ کردیاہے۔