الو ارجن کی نئی فلم راکا کی پہلی جھلک جاری

   

ممبئی، 8 اپریل (آئی اے این ایس) سوپراسٹار الو ارجن کی44 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا باضابطہ اعلان کردیاگیا ہے، جس کا نام راکا رکھا گیا ہے۔ اس فلم کو پہلے عارضی طور پر#AA22xA6 کہا جا رہا تھا۔ فلم کے پروڈیوسر سن پکچرز نے الو ارجن اور ہدایتکار ایٹلی کے ساتھ مل کر انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے فلم کانام اورپہلی جھلک جاری کردی ہے۔ اس فلم میں دپیکا پڈوکون بھی اہم کردار اداکررہی ہیں اور یہ الو ارجن اوردپیکاکی پہلی مشترکہ فلم ہوگی۔ جاری کیے گئے پہلی میں الو ارجن کو ایک منفرد اور شدت بھرے انداز میں دکھایا گیا ہے، جہاں ان کا سر منڈا ہوا ہے اور چہرے پر سخت تاثرات نمایاں ہیں۔ تصویر میں ان کا چہرہ کسی بھیڑیے جیسے پنجے سے جزوی طور پر ڈھکا ہوا ہے، جبکہ ایک آنکھ نہایت تیزی سے سامنے دیکھ رہی ہے، جو ایک جنگجو اور پراثر انداز پیش کرتی ہے۔ جھلک کے کیپشن میں لکھا گیا:‘#AA22xA6 اب راکا ہے، خودکو ایک نئی اور لا محدود دنیا کے لیے تیارکریں۔اس سے قبل سن پکچرز نے ٹائٹل پوسٹر کی ریلیز کا وقت بھی بتایا تھا اور مداحوں کو ایک بڑے اعلان کے لیے تیار رہنے کو کہا تھا۔ الو ارجن کو آخری بار فلم پشپا 2: دی رول میں دیکھا گیا تھا، جو ہدایتکار سْکمارکی بنائی ہوئی فلم ہے اور کامیاب فلم پشپا: دی رائزکا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا، فہد فاضل، جگپتی بابو، سنیل اور راؤ رمیش بھی شامل تھے، جبکہ کہانی پشپا راج نامی کردارکے گرد گھومتی ہے جو ایک اسمگلر بن جاتا ہے اور اپنے دشمنوں کا سامنا کرتا ہے۔ہدایتکار ایٹلی اس سے قبل راجا رانی، تھیری، مرسل اوربِگل جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں، جبکہ انہوں نے ہندی سنیما میں قدم فلم جوان کے ذریعے رکھا، جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔E/K