الہ آباد : اترپردیش کے پریاگ راج (الہ آباد) میں بارش کی وجہ سے چار دوکانیں گرنے سے ملبہ میں دب کر 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس مکان کی حالت پہلے ہی خستہ تھی۔ تمام زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ فی الحال مشین سے ملبہ ہٹاکر لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ پریاگ راج کے مٹھ گنج تھانہ علاقہ کی ہٹیا پولیس اسٹیشن حدود میں ایک مکان کا ویزر گرنے سے 4 افراد کی موت ہوگئی اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ ایک ٹوئٹ میں چیف منسٹر آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج ضلع میں بارش کی وجہ سے جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کیا ۔