اوساکا 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارت کا زیادہ تر عرصہ ایسے الزامات کے سایے میں گزر چکا ہے کہ ماسکو نے اُنھیں منتخب ہونے میں مدد کی، لیکن جب اِس مسئلہ پر ولادیمیر پوٹن سے روبرو ہونے کا موقع آیا تو امریکی صدر نے مزاحیہ انداز اختیار کیا۔ G-20 کے موقع پر آج یہاں ٹرمپ کی روسی لیڈر سے ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں دخل مت دیجئے۔ پوٹن نے جواب میں کچھ نہیں کہا لیکن ایسا ظاہر ہوا کہ وہ امریکی صدر کے ریمارک پر جھینپ گئے۔
