الیکشن پینل سے چیف جسٹس کوہٹانے کا معاملہ ،سپریم کورٹ کا سماعت ملتوی کرنے سے انکار

   

نئی دہلی ۔ 6 مئی (ایجنسیز) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو الیکشن کمشنرس کے تقرر سے متعلق 2023ء کے قانون کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کو مؤخر کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ مسئلہ دیگر معاملوں سے کہیں زیادہ اہم ہے جو عدالت کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس ستیش چندرشرما کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی اس معاملہ کو ملتوی کرنے کی اپیل مسترد کردی، جو اس بنیاد پر پیش کی گئی تھی کہ وہ 9 ججوں کے دستوری بنچ کے معاملہ میں مصروف ہیں جو مذہبی آزادی بشمول سبری مالا مندر مسئلہ سے جڑے وسائل کا جائزہ لے رہی ہے۔ بنچ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرس کے تقرر کو چیلنج کرنے والی عرضی ترجیحی معاملہ ہے۔ جسٹس دتا نے ریمارک کیا کہ عدالت کو اس معاملہ میں آگے بڑھنا چاہئے۔ بنچ نے درخواست گزاروں کو جمعرات تک اپنے دلائل مکمل کرلینے کی ہدایت دی ہے اور مرکز سے کہا کہ اس کے بعد جواب داخل کرے۔ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں چیف جسٹس آف انڈیا کی رائے بھی لی جاتی تھی جسے مرکزی حکومت نے ختم کردیا ہے۔ یہی معاملہ اب زیردوراں ہے۔