امارات میں زمینی خدمات بحال‘ دوبئی ائیر پورٹ کالاؤن دوبارہ کھولا گیا

,

   

دوبئی۔امارات میں زمینی خدمات کو بحال کردیاگیاہے جس میں دستخطی چاوفر‘ ڈرائیور خدمات اوردوبئی ائیرپورٹ پر لاؤنگ بھی شامل ہے۔

ائیرلائنس کے میڈیا سنٹر پر فراہم کردہ جانکاری کے بموجب انہوں نے ائیر پورٹ کے ٹرمنل تین کا ایک لاؤن کھول دیاہے۔ یہاں پر بزنس کلاس اوراہل اسکائی وارڈس ممبرس کے لئے پہلے خدمات پیش کئے جائیں گے

ائیر پورٹ لاؤن پرجسمانی دوری
فزیکل دوری کو یقینی بنانے کے احکامات میں مذکورہ دوبئی ائیر پورٹ کے اس لاؤن میں سیٹوں کی تعداد گھٹا دی گئی ہے۔ صارفین کی حفاظت کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے ائیر لائنس کمپنیاں گریز نہیں کررہی ہے۔ وقفہ وقفہ سے لاؤنگ کی صفائی کاکام کیاجارہا ہے۔ ماسک کا پہناؤلازمی کردیاگیاہے۔

چاؤفر ڈرائیو رخدمات
لاؤنگ کے علاوہ امارات نے فرسٹ او ربزنس کلاس صارفین کے لئے چاؤفر ڈرائیوخدمات بھی شروع کردئے ہیں۔ہر شفٹ کے بعد مذکورہ گاڑیوں کو احتیاطی اقدامات کے طور پر صاف کیاجارہا ہے۔

جب سے عالمی وبا ء کرونا وائرس پھیلی ہے ایویشن انڈسٹری کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کی اصل وجہہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کانفاذ عمل میں لایاجاناہے۔

ا ب تک بھی کئی ممالک میں عالمی پروازوں کو بحال نہیں کیاگیا ہے کیونکہ وہاں پر کرونا وائرس کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

جن ممالک میں بین الاقوامی مسافرین کو منظوری دی گئی ہے وہاں پر غیر معمولی احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں
امارات کے مسافرپروازیں

درایں اثناء امارات ائیرلائنس نے ماہ جون میں اعلان کیاتھا کہ 20شہروں سے پروازوں کی شروع جولائی کے مہینے میں کریں گے اور اس پچاس مقامات کے لئے اڑان بھریں گے